ہومتازہ ترینچین کا ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کیلئے آسیان کے ساتھ...

چین کا ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کیلئے آسیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین آسیان کو تعاون کا سب سے قریبی شراکت دار سمجھتا ہے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے، تعاون کی نمایاں خصوصیات پیدا کرنے، کھلے علاقائی نظام کو برقرار رکھنے، یکطرفہ جبر اور سرد جنگ کی ذہنیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آسیان کو باہمی مدد اور اعتماد کی فراہمی جاری رکھنے کو تیار ہے۔

وانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات برونائی کے نائب وزیر خارجہ داتو ایری وان پیہن یوسف کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان علاقائی خوشحالی اور استحکام کے لئے ایک اہم طاقت کے طور پر مل کر کام کرسکتے ہیں۔

اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ منائے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو بنیادی رہنما اصولوں کے طور پر اختیار کرنا چاہتا ہے، برونائی کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھنا چاہتا ہے، تزویراتی رابطے بڑھانا چاہتا ہے، کثیر الجہتی ہم آہنگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے اور چین-برونائی مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کے لئے نئے اقدامات اٹھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے تائیوان کے مسئلے پر چین کے اصولی موقف کی وضاحت کی اور تائیوان کے متعلق جاپانی وزیراعظم کے غلط بیانات کے سنگین نقصانات پر بھی روشنی ڈالی۔

ایری وان نے کہا کہ برونائی تسلیم کرتا ہے کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا اٹوٹ انگ ہے، ہم ایک چین پالیسی کے لئے پرعزم رہیں گےاور چین کے قومی اتحاد کے عظیم مقصد کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ خطے میں اتحاد اور استحکام کو فروغ دینے والی سب سے اہم قوت رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں