ہومتازہ ترینچین موسمیاتی نظم ونسق کی عالمی کوششوں میں یورپی یونین کے ساتھ...

چین موسمیاتی نظم ونسق کی عالمی کوششوں میں یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، موافقت اختیار کرنے اور ماحول دوست منتقلی کو فروغ دینے کے لئے تعاون بڑھانے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی ماحولیاتی نظم ونسق میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات پیر کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حالیہ دورہ یورپ کے دوران یورپی حکام کی جانب سے چین-یورپی یونین کے درمیان توانائی کی منتقلی اور ماحول دوست، کم کاربن ترقی کے بارے میں تعاون بڑھانے کی تجاویز کے جواب میں کہی۔

ماؤ نےکہا کہ چین اپنی توانائی کے ڈھانچے میں تبدیلی، ماحول دوست ترقی کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی نظم ونسق میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین دونوں کم کاربن تبدیلی اور ماحول دوست ترقی کی فعال طور پر حمایت کرتے ہیں۔ دونوں فریق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں فریم ورک کنونشن کو بین الاقوامی موسمیاتی نظم و نسق کی بنیاد کے طور پر مضبوطی سے برقرار رکھتے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔

ماؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ماحول دوست ترقی کا ایک پختہ حامی اور اہم حصہ دار ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر کثیر جہتی کو برقرار رکھنے ، پیرس معاہدے کے اہداف کی پاسداری کرنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، موافقت اختیار کرنےاور ماحول دوست تبدیلی میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ طور پر عالمی موسمیاتی نظم ونسق کو آگے بڑھانے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیارہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں