بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین کے ایک گروپ نے ایک ایسا کاک ٹیل ہائیڈروجل تیار کیا ہے جو اعصاب اور شریانوں کےنظام کی از سر نو تشکیل کو فروغ دے سکتا ہے اور دماغی بافتوں کی مرمت میں مدد دیتا ہے جو دماغی کورٹیکل زخموں کے خلیاتی متبادل تھراپی کے لئے ایک اہم نظریاتی بنیاد اور جدید حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔
انسانی نیورل پروجینیٹر سیل (این پی سی) کی پیوندکاری دماغی چوٹ کے علاج میں زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم اس طریقہ علاج کو خلیات کی کم شرح بقا، غیر واضح تفریق کا راستہ اور افعال میں کم انضمام جیسے کچھ چیلنجز درپیش ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے گوانگ ژو انسٹی ٹیوٹ آف بائیومیڈیسن اینڈ ہیلتھ کے محققین نے یہ نیا کاک ٹیل ہائیڈروجل تیار کیا ہے جو بائیومیٹک قدرتی مشابہ خصوصیات کے ساتھ ایک سہ جہتی ڈھانچہ رکھتا ہے۔
جرنل آف ایڈوانسڈ ریسرچ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مقالے کے مطابق یہ مواد قدرتی ایکسٹرا سیلولر میٹرکس کے بائیو کیمیکل اور مکینیکل ماحول کی نقالی کر سکتا ہے جس سے انسانی این پی سیز کی چپکنے، بقا اور مخصوص تفریق میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
ہائیڈروجل سے بنائے گئے بائیومیٹک ڈھانچے فعال حیاتیاتی ماحول کے ساتھ مل کر دماغی بافتوں کی خصوصیات کی نقل کرتے ہوئے اعصابی خلیوں کی تشکیل کے لئے مسلسل سگنلز فراہم کرتے ہیں جو انسانی این پی سیز کو موثر طور پر فعال انٹرنیورونز میں تبدیل کرنے کے عمل کو فروغ دیتے ہیں۔
