جمعہ, جون 20, 2025
ہومLatestایران کے اسرائیل پر مزید بیلسٹک میزائل حملے،7 اسرائیلی زخمی

ایران کے اسرائیل پر مزید بیلسٹک میزائل حملے،7 اسرائیلی زخمی

 تل ابیب: ایران کی ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بار کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، کئی عمارتیں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، کئی گاڑیاں جل گئیں ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈم کے مطابق حملے کے فوری بعد فائرفائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

ایرانی بیلسٹک میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا، جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق سوروکا میڈیکل سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرشیبہ کے علاقے میں میزائل گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس ایجنسی میگن ڈیوڈ ایڈم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق، جنوبی شہر کی ایک سڑک پر کئی مقامات پر آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے، جو مائیکروسافٹ کے دفتر والے ٹیک پارک کے قریب واقع ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ضلع میں گولہ بارود گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو کھلے علاقوں میں گرے، پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچا ہے لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے رات بھر کارروائیوں کے دوران 4 ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ایک ڈرون کو حیفہ کے اوپر مار گرایا گیا، جبکہ باقی تین ڈرونز کو بحیر مردار کے علاقے میں روکا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ان میں سے بعض ڈرونز کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ڈرونز کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!