ہومتازہ ترینچین میں 2024 کے دوران پانی کے استعمال کی کارکردگی میں بہتری

چین میں 2024 کے دوران پانی کے استعمال کی کارکردگی میں بہتری

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2024 میں پانی کے استعمال کی کارکردگی میں مسلسل بہتری  رپورٹ کی ہے۔وزارت آبی وسائل کے سالانہ جاری کردہ پانی کے وسائل کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین کی جی ڈی پی کے 10 ہزار یوآن (تقریباً 1391.5 امریکی ڈالر) پر پانی کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد کمی آئی ہے اور صنعتی اضافی قدر کے 10 ہزار یوآن پر پانی کی کھپت میں 5.3 فیصد کمی ہوئی۔بارش اور پانی کے وسائل دونوں کئی سالوں کی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ تھے، ملک کی اوسط سالانہ بارش 2024 میں 717.7 ملی میٹر رہی جو کئی سالوں کی اوسط سے 11.4 فیصد زائد ہے۔مجموعی پانی کے وسائل 31.1 کھرب مکعب میٹر تھے جو کئی سالوں کی اوسط سے 12.7 فیصد زائد ہے۔بلیٹن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر روایتی پانی کے ذرائع کی فراہمی 2024 میں مسلسل بڑھتی رہی اور پانی کے وسائل کی ساخت کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں