پیر, مئی 5, 2025
ہومEnertainment صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی بھارت میں بند کر...

 صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا

کراچی: یہ پابندی بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے سلسلے میںعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ایکس پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں نے پابندی کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فن کو سیاست سے جدا رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ موسیقی کی آواز بند نہیں کی جا سکتی، عابدہ پروین صرف فنکارہ نہیں، انہیں خاموش نہیں کیا جا سکتا، فن کو سرحدوں میں قید کرنا افسوسناک ہے، خاص طور پر جب وہ دلوں کو جوڑتا ہو۔

یاد رہے عابدہ پروین کو دنیا بھر میں صوفی موسیقی کی روحانی آواز کے طور پر جانا جاتا ہے، ان کے مقبول گیت "تو جھوم”، "میں نرائے مستانہ”، "پردہ داری”، "چھاپ تلک” اور "آقا” نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!