کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے ریسیکو آپریشن جاری، مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کوئلہ کان اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا جس کے بعد کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔