جمعہ, جنوری 10, 2025
ہومLatestجب حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے...

جب حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں؟، شعیب شاہین

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جب حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں؟، عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت کہہ رہی معیشت بہتر ہوگئی جبکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

انہوںنے کہا کہ بانی عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی ،سرمایہ کاری ضروری ہے۔ شعیب شاہین نے 26 نومبر کی تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 26نومبر سے قبل مذاکرات ایک ٹریپ تھا مذاکراتی کمیٹی کو آج تک ملنے نہیں دیا گیا ،حکومتی سنجیدگی واضح ہے آج علیمہ خان کو بھی جیل کے اندر جانے سے روکا گیا کیونکہ وہ بولتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الزام تراشی نہیں کررہے ہم سچ بولتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، ہمارے دو معصومانہ مطالبات ہیں ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا قیدیوں کی رہائی، ہم نے کہا ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔جبکہ مقدمات بازی بھی ختم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نے کہا ہے ہم سے وہ مطالبہ کرو جس کا ہمارے پاس اختیار ہے، جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں؟ ہمارے  مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا ہیں مذاکرات کے حوالے سے جو بات کرنی ہوگی صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں