ہومتازہ ترینانقرہ میں ٹرمپ کی خفیہ منتقلی کی وجہ سامنے آگئی

انقرہ میں ٹرمپ کی خفیہ منتقلی کی وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ممکنہ میزائل حملے کے خطرے کے باعث خفیہ انداز میں ایک چھوٹے سرکاری طیارے میں منتقل کیا گیا۔

امریکی خفیہ ادارے سیکریٹ سروس کو اطلاع ملی تھی کہ صدر ٹرمپ کو لے جانے والے ایئر فورس ون طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خطرہ ٹرمپ کے ترکیہ کے دورے کے آخری روز سامنے آیا جب ایران کے ساتھ امریکا کی کشیدگی عروج پر تھی۔

سیکریٹ سروس نے خطرے کو فوری اور قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے صدر کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے۔ حکام کے پاس منصوبہ بندی کے لیے وقت کم تھا، اس لیے آخری وقت میں ٹرمپ کو ایک چھوٹے سرکاری طیارے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کی کوئی واضح عملی منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی تھی، بلکہ صرف حملے کی نیت کے بارے میں معلومات تھیں۔ اسی وجہ سے حکام نے اضافی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طیاروں کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے بعد واپسی کے دوران اچانک نئے قطری طیارے کے بجائے پرانے ایئر فورس ون کے استعمال کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت وجہ سامنے نہیں آئی تھی، بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں خفیہ طور پر ایک چھوٹے فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں