اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔ پارٹی نے تمام پارلیمنٹیرنز کو ہدایت دی تھی کہ آج صبح دس بجے ہائیکورٹ پہنچیں، مگر صرف چھ اراکین اسمبلی شریک ہوئے، جن میں علی محمد خان، سینیٹر مشعال خان یوسفزائی، سینیٹر فلک ناز چترالی، شفقت اعوان اور جنید اکبر شامل ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کچھ دیر کے لیے ہائیکورٹ کے باہر موجود رہے، مگر جلد ہی روانہ ہوگئے۔ ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی نفری اور قیدی وینز بھی تعینات تھیں۔
احتجاج کی ناکامی پر سلمان اکرم راجہ نے اپنے اراکین اسمبلی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار درخواست کی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں، مگر اکثر ممبران غائب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کے نام سامنے لائیں گے۔


