انقرہ (لارڈ میڈیا) ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے میں مصر کی شمولیت متوقع ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ پائیدار دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے گزشتہ جمعہ کو معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس میں ایک اور ملک بھی شامل ہوگا۔
ہاکان فیدان نے مزید کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل حل ہونے کے بعد مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر اتحاد میں ہمارا فطری ساتھی ہے اور ہم پہلے ہی بطور اتحادی مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


