شہر (لارڈ میڈیا): لیپ ٹاپ چارجنگ کے دوران لاپرواہی سنگین نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اکثر لوگ لیپ ٹاپ کو نرم سطح جیسے بستر یا صوفے پر رکھ کر چارج کرتے ہیں، جو کہ خطرناک ہے کیونکہ اس سے ہوا کے سوراخ بند ہو جاتے ہیں اور اندرونی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
رات بھر لیپ ٹاپ کو چارجنگ پر لگا رہنے دینا بیٹری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے، حالانکہ جدید لیپ ٹاپس میں خودکار چارجنگ روکنے کا نظام ہوتا ہے۔ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہوتا ہے۔
غیر تصدیق شدہ یا سستے چارجرز کا استعمال بیٹری کی لائف کو برباد کر سکتا ہے اور شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ ہمیشہ کمپنی کا اصل چارجر استعمال کریں۔
چارجنگ کے دوران اگر لیپ ٹاپ غیر معمولی طور پر گرم ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ یہ بیٹری کے سیلز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
چارجنگ کے دوران بھاری کام کرنا پروسیسر اور بیٹری پر دباؤ ڈالتا ہے۔ عام کام جیسے براؤزنگ مسئلہ نہیں، لیکن زیادہ لوڈ سے بچیں۔
پبلک چارجنگ میں احتیاط کریں کیونکہ اس سے ڈیٹا چوری کا خطرہ ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ کی صفائی بھی ضروری ہے تاکہ دھول مٹی کی وجہ سے گرم نہ ہو۔


