ہومتازہ ترینامریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مکالمے کے فروغ کے...

امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مکالمے کے فروغ کے لئے تیار ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مکالمے اور رابطے کے فروغ کے لئے تیار ہے۔

لین جیان نے یہ بات امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے اس بیان کے بعد کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی جرائم کے خلاف چین اور روس کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں اور یہ کہ ایف بی آئی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک کے جس ماڈل پر عمل پیرا ہے اسے "تقریباً کسی پر بھی” نافذ کیا جا سکتا ہے۔

لین نے مزید کہا کہ "ہم مساوات، احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کے تحت امریکہ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے شعبے میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں