ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ترمیمی...

خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات و استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت اراکینِ اسمبلی کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کر دی گئی ہے، اور اب یہ پاسپورٹ صرف رکنیت کی مدت تک کارآمد ہوگا۔

اس کے علاوہ اراکینِ اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنس کی تعداد دوبارہ چار مقرر کر دی گئی ہے۔ ترمیمی بل میں صحافیوں کے لیے جرمانے اور سزاؤں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

فرسٹ شیڈول میں موجود متنازع شقوں میں ترامیم بھی منظور کر لی گئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لیں اور اسمبلی کا اجلاس 10 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں