ہومپاکستانپنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات، گندم خریداری اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری...

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات، گندم خریداری اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، گندم خریداری اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے 12 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار روپے کے فنڈز بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص کیے ہیں۔ اجلاس میں پاسکو سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کو 5 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کرنے اور بینک آف پنجاب میں 3 ارب روپے کی ایکویٹی انجیکشن کی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اقدامات کے بجٹ، اپنی چھت اپنا گھر اور اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرامز کے سپلیمنٹری بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

راولپنڈی رنگ روڈ پر ٹریفک انفورسمنٹ، پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی فنڈ، لاہور اور فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیوں کی بہتری کے اقدامات کی بھی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے پنجاب انڈسٹریز آرڈیننس 2026 میں ترامیم، اور دیگر قانونی مسودات کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے قیام، مختلف سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی، اور بلوچستان حکومت کو اینٹی ریبیز ویکسین کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔ پنجاب میں چائلڈ لیبر سے متعلق نئے قواعد اور موٹر وہیکل سکریپج و بائی بیک پروگرام سے متعلق قانونی ترامیم بھی منظور ہوئیں۔

مزید برآں، پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی سمیت مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں تقرریوں اور نامزدگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں