ہومUncategorizedکراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی کا قتل، تحقیقات جاری

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی کا قتل، تحقیقات جاری

کراچی (لارڈ میڈیا) قیوم آباد میں ایک دلخراش واقعے میں ڈیڑھ سالہ بچی کی موت نے ہر آنکھ اشکبار کر دی ہے۔ بچی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ کم سن بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشکوک شخص منان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

ورثا کے مطابق ملزم منان ان کا قریبی رشتے دار ہے جو بچی کو چیزیں دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے جایا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی میت کو چھیپا سرد خانے سے غسل و کفن کے بعد قیوم آباد ڈی ایریا میں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور فرانزک شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں