لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے اس سماعت کی صدارت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، جہاں پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کی درخواست پر غور ہوا۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ متبادل جگہ کے لیے پی ٹی آئی نے کوئی درخواست نہیں دی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے متبادل جگہ پر جلسے کی اجازت کے بارے میں ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔


