ہومUncategorizedربیع الاول کا چاند 15 اگست کو نظر آنے کا امکان

ربیع الاول کا چاند 15 اگست کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام سات بجکر چالیس منٹ مقرر ہے جبکہ چاند کی عمر اور فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں