لاہور (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز کی دو بند ٹرینوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو دو ہفتے بعد بحال کر دیا جائے گا۔
لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست کو دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ ملتان سے جھنگ اور سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے چلے گی۔
یہ دونوں ٹرینیں کورونا کی وبا کے سبب بند کی گئی تھیں اور ان کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کے اصرار پر کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ رواں سال مزید ٹرینوں کی بحالی ہوگی اور وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔


