ہومUncategorizedواٹس ایپ نے صارفین اکاؤنٹس معطل کرنے کی وجہ بتا دی

واٹس ایپ نے صارفین اکاؤنٹس معطل کرنے کی وجہ بتا دی

نیویارک (لارڈ میڈیا): واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس پُراسرار طور پر معطل ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ گزشتہ روز سے متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس بغیر کسی واضح وجہ کے اچانک معطل کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہو رہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کے نوٹس کے مطابق اکاؤنٹ کی سرگرمی اور ڈیوائس کی معلومات کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صارف نے شرائطِ استعمال کی خلاف ورزی نہیں کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ عموماً 24 گھنٹوں کے اندر جائزے کا نتیجہ صارف کو بتا دیا جاتا ہے۔

میٹا، جو واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے، نے تسلیم کیا ہے کہ کبھی کبھار غلطی سے بھی اکاؤنٹس معطل ہو سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدامات پلیٹ فارم کو اسپیم، دھوکا دہی اور نقصان دہ سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

واٹس ایپ کی شرائط کے مطابق ایسے اکاؤنٹس معطل کیے جا سکتے ہیں جو اسپیم، فراڈ یا صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ غلطی سے معطل ہوا ہو تو وہ نظرثانی کی درخواست دے سکتا ہے، جس کے بعد کمپنی اس کا دوبارہ جائزہ لیتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں