ہومUncategorizedچلاس میں بارشوں سے سیلاب، 6 افراد جاں بحق

چلاس میں بارشوں سے سیلاب، 6 افراد جاں بحق

چلاس (لارڈ میڈیا) شدید بارشوں کے باعث چلاس میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں زرعی زمینوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بابوسر روڈ کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق، 29 جولائی سے جاری بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 65 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعات ابیٹ آباد، پشاور، سوات، بونیر، خیبر، چترال اور دیگر علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں