کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا): اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ آج کسی بھی وقت چاند سے ٹکرا سکتا ہے۔ یہ راکٹ جنوری 2025 میں دو نجی قمری مشنز کے لیے بھیجا گیا تھا۔
فالکن 9 نے امریکی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر اور جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا ریزیلینس لینڈر چاند کی جانب بھیجا تھا۔ بلیو گھوسٹ نے کامیاب لینڈنگ کی جبکہ ریزیلینس لینڈر ناکام رہا۔
ماہرین کے مطابق راکٹ کا پہلا مرحلہ زمین پر واپس آ گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ خلا میں موجود رہا اور اب چاند سے ٹکرانے کے قریب ہے۔
اسپیس ایکس کی جولیانا شیمین کے مطابق زیادہ توانائی والے مشنز میں راکٹ کے بالائی حصے کو زمین کی فضا میں جلانے کی بجائے مختلف طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سورج کی سرگرمیوں اور کششِ ثقل کے مشترکہ اثرات نے راکٹ کے راستے کو تبدیل کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں مگر سائنسی مطالعہ کے مواقع موجود ہیں۔


