ہوماہم ترین5 اگست بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی سیاہ یاد ہے، عطا...

5 اگست بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی سیاہ یاد ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 5 اگست بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی سیاہ یاد ہے، جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکا۔

عطا تارڑ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر اہم بین الاقوامی فورم پر اجاگر کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کشمیر کے معاملے پر یکساں موقف رکھتی ہے اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں