ہومتازہ ترینملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ...

ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سہیل آفریدی

سوات (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، امن ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 امن کا سال قرار دیا ہے لیکن دہشت گردوں کو چھوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا میں مزید دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور وعدہ کیا کہ امن بحال کر کے دکھائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو فارم 47 کی حکومت کہتے ہوئے کہا کہ گورننس کا اختیار حاصل نہیں اور سیاسی معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید سخت پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا بنیادی کردار ہے اور بند کمروں میں فیصلے ہوں گے تو عوام میں ردعمل جنم لے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں