ہومتازہ ترینشاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس

شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس

لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان کے معروف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کر لی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ایل پی ایل میں شرکت کی تھی جہاں وہ کینڈی رائلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور بولنگ اٹیک میں اہم کردار ادا کیا۔

کچھ روز قبل کولمبو کیپیٹلز کے خلاف میچ میں شاہین خبروں کی زینت بنے تھے جب انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر استعمال کرنا تھا لیکن انتظامی غلطی کی وجہ سے ان کا نام سرکاری ٹیم شیٹ میں شامل نہ ہو سکا۔ بعد میں کینڈی رائلز نے اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے اسے ٹیم کے تجزیہ کار کی انتظامی کوتاہی قرار دیا اور شاہین نے دوبارہ ٹیم کی نمائندگی شروع کی۔

ذرائع کے مطابق ان کی واپسی کا تعلق سابقہ تنازع سے نہیں بلکہ ذاتی مصروفیات سے ہے۔ اگر کینڈی رائلز پلے آف مرحلے میں پہنچتی ہے تو شاہین کی ٹیم میں واپسی کا امکان موجود ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں