ہومتازہ ترینبہادرآباد میں ایم کیو ایم مرکز پر فائرنگ کا تاحال مقدمہ درج...

بہادرآباد میں ایم کیو ایم مرکز پر فائرنگ کا تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا

کراچی (لارڈ میڈیا): بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی دھڑے کی جانب سے تاحال مقدمہ کے اندراج کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، اگر ایم کیو ایم کے کسی دھڑے نے رابطہ نہیں کیا تو اعلیٰ افسران سے مشاورت کے بعد مقدمہ کے اندراج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر ایک گروپ اجلاس کر رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے دھاوا بول دیا۔ دونوں گروپوں کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بہادرآباد میں مارکیٹیں اور دکانیں بند ہو گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں