ہومتازہ ترینآزاد کشمیر میں ن لیگ 13 اور پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر...

آزاد کشمیر میں ن لیگ 13 اور پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ن لیگ نے مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے 13 سیٹیں جیت لیں جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستیں حاصل کیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی، تاہم خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نوسیری نوسدہ، پنجگراں، دیولیاں اور پنجکوٹ کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ 4 اگست تک مؤخر کی گئی ہے۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 میں ن لیگ کے شاہ غلام قادر جیت گئے ہیں جبکہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 میں پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید نے برتری حاصل کی ہے۔ ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

دیگر حلقوں میں بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ ایل اے 29 مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے سردار مختار اور ایل اے 30 سے ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں