ہومتازہ ترینمحسن نقوی کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

محسن نقوی کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں، خواجہ آصف

کراچی (لارڈ میڈیا): وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کابینہ اجلاس میں صرف دو یا تین بار دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی پارلیمنٹ میں بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اگر وہ شکایت کررہے ہیں تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ موجودہ نظام کمزور ہو چکا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دس سال بعد بھی ملک انہی مسائل میں گھرا رہے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ نظام مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں