دمبولا (لارڈ میڈیا): سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ سری لنکا ویمن نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔


