اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر امیر مقام نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے صدر اور وزیراعظم کی موجودگی کے باوجود دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام سے پوچھنا چاہیے کہ انہیں ووٹ کیوں نہیں دیے گئے۔ امیر مقام نے زور دیا کہ عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ میرپور ڈویژن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور الزام تراشی کی سیاست سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔


