ہومتازہ ترینعینک والا جن کی اے آئی فلم پر ڈائریکٹر حفیظ طاہر کا...

عینک والا جن کی اے آئی فلم پر ڈائریکٹر حفیظ طاہر کا اعتراض

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے مشہور کامیڈی سیریل ‘عینک والا جن’ کے ڈائریکٹر حفیظ طاہر نے ڈرامے کی بغیر اجازت اے آئی فلم بنانے پر شدید اعتراض کیا ہے۔ حفیظ طاہر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے فنی اثاثے ‘عینک والا جن’ کو بغیر اجازت استعمال کر کے اے آئی کے ذریعے فلم بنا کر ریلیز کی گئی ہے۔

حفیظ طاہر نے بتایا کہ ‘عینک والا جن’ ان کی تخلیق ہے، جس کا نام، کانسیپٹ اور ڈائریکشن سب انہی کی دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے اس سیریل سے کروڑوں روپے کمائے۔

ان کے مطابق اے آئی فلم بنانے والے فرحان خان نے کوئی اجازت نہیں لی اور نہ ہی پی ٹی وی نے انہیں پروڈکشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں کرداروں کی شکل بگاڑی گئی ہے، خاص طور پر نسطور جن کی شکل اور آواز کو تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ‘عینک والا جن’ ایک بچوں کی کامیڈی ڈرامہ سیریل تھی جو 1993 سے 1996 تک پی ٹی وی پر نشر ہوئی اور انتہائی مقبول رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں