سیالکوٹ (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ مہاجر کشمیر کے اصلی وارث ہیں۔
خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ خون خرابہ کر رہی ہے اور ان کے تمام مطالبات پہلے بھی مانے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو 24، 25 ارب روپے بھی دیے گئے تھے، لیکن یہ لوگ مشکوک اور فارن فنڈنگ پر چل رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی مکمل توثیق کرتے ہیں تاہم وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔


