ہومتازہ ترینایران کا برطانیہ کو انتباہ، حملے میں تعاون ناقابل قبول

ایران کا برطانیہ کو انتباہ، حملے میں تعاون ناقابل قبول

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے میں برطانوی تعاون کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ عراقچی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے کسی ریاست کی سرزمین یا تنصیبات کے استعمال کی اجازت دینا جارحیت تصور کیا جاتا ہے اور متاثرہ ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے ساتھ کسی جنگ کا حصہ نہیں ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری کو ہی مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔ تاہم، برطانوی حکومت یا خود ایڈ ملی بینڈ نے اس گفتگو کی تفصیلات الگ سے جاری نہیں کی ہیں۔

ایڈ ملی بینڈ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں