ہومتازہ تریننئے صوبوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، عبدالعلیم خان

نئے صوبوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی انتظامی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور پیچیدہ انتظامی ضروریات کے پیش نظر ہر صوبے کو تین انتظامی یونٹس میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے تجویز دی کہ موجودہ صوبوں کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ کے نام سے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ کسی بھی صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس تقسیم سے تمام علاقوں کی تاریخی و ثقافتی شناخت برقرار رہے گی اور عوام کے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے شہریوں کو چھوٹے کاموں کے لیے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا اور مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے اور صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نئے صوبوں کے قیام کی بات صرف سیاسی نعروں تک محدود رہی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ تمام سیاسی بصیرت کو ایک پیج پر لا کر اس وژن کو حقیقت بنایا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے صوبے قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں گے اور تمام علاقوں میں ترقی متوازن ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی، انتظامی اور سماجی مسائل کا حل بنیادی اصلاحات میں ہے اور نئے انتظامی یونٹس پر سنجیدہ غور کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں