دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا جہاں 57 میچز کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر اس ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے ایک شہر کو میزبانی دی گئی ہے۔
جنوبی افریقا کے شہروں میں جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اور ڈربن شامل ہیں۔ زمبابوے میں ہرارے، بلاوایو اور وکٹوریہ فالز جبکہ نمیبیا میں ونڈہوک میچز کی میزبانی کریں گے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ متعارف کرایا ہے۔ 14 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
آسٹریلیا نے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17 کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


