راولپنڈی (لارڈ میڈیا) بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں مشترکہ تربیت، فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بیلاروسی وفد کے سربراہ نے پاکستان فضائیہ کی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی میں ترقی اور خود انحصاری کے اقدامات کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران بیلاروس نے دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


