ہنوئی (لارڈ میڈیا) بھارتی یوگا ٹیچر کمل کلوئی نے ویتنام میں ایک سوئمنگ پول کے اندر ایک سانس میں 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 38 سالہ کلوئی نے اپنی غیر معمولی جسمانی صلاحیت اور سانس پر قابو پانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
کمل کلوئی نے بتایا کہ کیلستھینکس ورزشوں اور سانس روکنے کی خصوصی تربیت نے انہیں اس مشکل چیلنج کو مکمل کرنے کے قابل بنایا۔ وہ پہلے بھی 2020 میں پانی کے اندر 21 یوگا آسن کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے کمل کلوئی کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد کی تصدیق کے بعد اس کارنامے کو باضابطہ تسلیم کر لیا ہے۔ کلوئی کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کا شوق رہا ہے اور وہ عالمی ریکارڈز دیکھ کر متاثر ہوتے تھے۔


