ہومتازہ ترینسی پی سی قیادت نے 2026 کی دوسری ششماہی کے لئے اقتصادی...

سی پی سی قیادت نے 2026 کی دوسری ششماہی کے لئے اقتصادی ترجیحات کا تعین کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے جمعرات کو بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا تجزیہ کیا اور رواں سال کی دوسری ششماہی کے لئے اقتصادی امور کے انتظامات کئے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں مکمل اجلاس اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کی معیشت میں نئے ترقیاتی محرکات ابھرنے اور اقتصادی ڈھانچے میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقتصادی سرگرمیوں کو درپیش چیلنجز کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے، اعتماد برقرار رکھا جائے، مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور مختلف مواقع اور موجودہ فوائد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مستحکم اور مسلسل اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں