ہومتازہ ترینڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ دھماکے سے متاثر،...

ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ دھماکے سے متاثر، باجوڑ میں اسکول اڑا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ بارودی مواد کے دھماکے سے متاثر ہوا جبکہ باجوڑ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے اڑا دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب، باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند لوئی خرکی واڑہ ماموند میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں