ہومتازہ ترینکرن جوہر کا شاہ رخ خان اور ادتیہ چوپڑا کا شکریہ

کرن جوہر کا شاہ رخ خان اور ادتیہ چوپڑا کا شکریہ

ممبئی (لارڈ میڈیا) : معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے گرو پورنیما کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سینئر فلم ساز ادتیہ چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ کرن جوہر نے انسٹاگرام پر پرانی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ دونوں شخصیات نے ان کے فلمی سفر کے آغاز میں ان پر اعتماد کیا۔

کرن جوہر نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ادتیہ چوپڑا نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے روانگی سے ایک رات قبل فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔ ابتدا میں وہ گھبرا گئے، مگر والد یش جوہر کی حوصلہ افزائی نے ان کی راہنمائی کی۔

انہوں نے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ان سے کہا کہ جب وہ اپنی پہلی فلم بنائیں گے تو وہ اس میں کام کریں گے۔ شاہ رخ نے اپنا وعدہ نبھایا اور فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں مرکزی کردار ادا کیا، جو کرن جوہر کی بطور ہدایتکار شناخت بنی۔

کرن جوہر نے اپنے پیغام کے اختتام پر دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور تمام اساتذہ و رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جو خاموشی سے دوسروں کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں