لاہور (لارڈ میڈیا) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات 3 ارب ڈالر پر رکی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ بنیادی مسائل ہیں۔ انہوں نے اقتصادی سمٹ 2026 کے دوران کہا کہ یہ سمٹ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔
تقریب کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ نے حکومت کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے آئی پی پیز اور ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی پر زور دیا ہے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم کا صنعتی برآمدی پیکج کاروباری برادری کے لیے اہم ہے اور فیڈریشن کی کوششوں سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
تنویر نے کہا کہ اگر ہر ضلع سے ایک ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو مجموعی طور پر 170 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ممکن ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں سے تجاویز دینے کی اپیل کی۔


