کراچی (لارڈ میڈیا): جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں تنظیموں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے وار کیا، جس کے نتیجے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔


