اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا گیا۔
طاہر اندرابی نے بتایا کہ آئی ایف آر پی کے تحت تقریباً 89 ہزار افغان شہریوں کے کیسز پر کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب افغان شہریوں کو پاکستان میں قیام کی توسیع دی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق کہا کہ افغانستان سے آنے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے اور غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ مناسب نہیں۔


