ہومتازہ ترینپاکستان کو صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے نظام پر نظرثانی کی...

پاکستان کو صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے نظام پر نظرثانی کی ضرورت، یو این ڈی پی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ ملک کو ترقیاتی پالیسیوں اور ان پر نچلی سطح تک مؤثر عملدرآمد کے درمیان گہرے خلا کا سامنا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی میں منعقدہ "ایک قوم کا تبدیلی کا موڑ: پاکستان کی آبادی اور ترقی” کے موضوع پر اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تقریب کے دوران یو این ڈی پی نے کہا کہ پاکستان کو صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ صرف آبادی کو بنیاد بنانے کے بجائے ترقیاتی کارکردگی اور دیگر عوامل کو بھی اہمیت دی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں