ہومتازہ تریندبئی امیگریشن کا ویزا متاثرین کے لیے امدادی مرکز قائم

دبئی امیگریشن کا ویزا متاثرین کے لیے امدادی مرکز قائم

دبئی (لارڈ میڈیا): دبئی کی امیگریشن اتھارٹی نے ویزا مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے خصوصی امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ایسے افراد بلا جھجھک متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل سنے اور حل کیے جا سکیں۔ دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے کہا کہ ویزا مسائل والے افراد الاویر سینٹر جا کر مدد حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جن کے پاس رہائش نہیں ہے، انہیں جگہ فراہم کی جائے گی جبکہ ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانے کا بھی انتظام ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل المری نے مزید کہا کہ صحت سے متعلق مسائل رکھنے والوں کو مفت طبی معائنہ اور دانتوں کے علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ایسے افراد جو واپس اپنے ممالک نہیں جا پا رہے، ان کی واپسی کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔ دبئی امیگریشن نے اس مقصد کے لیے ایک نیا مرکز قائم کیا ہے جہاں پھنسے سیاحوں اور روزگار کی تلاش میں آنے والوں کی مدد کی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل المری نے کہا کہ سیاحوں اور ملازمت کے خواہش مند افراد کو مہمان سمجھا جانا چاہیے اور ان کے مسائل کو توجہ سے سن کر مناسب حل فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں