اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آنکھ میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال لے جایا گیا۔
پمز اور الشفاء کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور انہیں دوائیں تجویز کیں۔ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل واپس پہنچادیا گیا۔


