لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور کے علاقے باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔


