ہومتازہ تریناداکارہ کیرتی کلہاری آن لائن فراڈ کا شکار

اداکارہ کیرتی کلہاری آن لائن فراڈ کا شکار

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ اداکارہ کیرتی کلہاری کو سائبر فراڈ کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے کریڈٹ کارڈ سے نامعلوم افراد نے تقریباً 2 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے نکال لئے۔ یہ واقعہ 24 جولائی کی رات پیش آیا جب اداکارہ اندھیری ویسٹ میں ایک ملٹی پلیکس جا رہی تھیں اور انہیں بینک کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں ٹرانزیکشن کا الرٹ موصول ہوا۔

رپورٹس کے مطابق، ان کے اکاونٹ سے 2,525 امریکی ڈالر کی ادائیگی ایرو میکسیکو ایئر لائنز کے نام پر کی گئی، جس پر اداکارہ نے فوری بینک سے رابطہ کیا۔ بینک کی جانچ میں معلوم ہوا کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے چار غیر مجاز ٹرانزیکشنز ہوچکی تھیں۔

ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کریڈٹ کارڈ کی معلومات کسی ڈیجیٹل ذریعے سے چوری کی گئی ہے۔

پولیس ٹرانزیکشن ریکارڈز اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ فراڈ میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں