ہومپاکستانوزیراعظم کی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت کردی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئل ریفائنریز کی اپگریڈیشن، انرجی سیکٹر میں اصلاحات اور پالیسی پر عملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپگریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ توانائی تحفظ کے نظام کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے اصلاحات لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے توانائی شعبے میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ ترمیمی پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 کی ترویج کی جا سکے۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم اور ان کی ٹیم کو ریفائننگ پالیسی میں ترمیم پر سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں