ہومتازہ ترینجاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی سے شادیوں کی شرح میں اضافہ

جاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی سے شادیوں کی شرح میں اضافہ

ٹوکیو (لارڈ میڈیا) جاپان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بدولت سینکڑوں افراد نے شریک حیات تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جاپان میں جہاں شادیوں کی شرح میں کمی اور بوڑھے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا، وہاں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے شادیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی حکومتوں نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اے آئی پر مبنی سسٹمز کو متعارف کرایا ہے، جو صارفین کی شخصیات، اقدار، دلچسپیوں، مشاغل اور طرز زندگی کے انتخاب کو مدنظر رکھ کر ان کے شریک حیات کا نام تجویز کرتے ہیں۔

ستمبر 2024 میں متعارف کرائی گئی ایک ایپ کے ذریعے شادی کے خواہشمند افراد کو شریک حیات کی تلاش میں مدد ملتی ہے۔ ایپ کے صارفین کو اپنی شناخت کے مستند شواہد جمع کرانا ہوتے ہیں اور ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ قانونی طور پر پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں، ساتھ ہی آمدنی سے متعلق دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں۔

حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت زیادہ سے زیادہ افراد، بالخصوص نوجوانوں میں شادی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، جو روایتی سروسز کا حصہ بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے تھے۔ اس پروگرام کے نتیجے میں جاپان کے متعدد شہروں میں شادیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی خود رشتے طے نہیں کرتی مگر مناسب شریک حیات کی تلاش کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتی ہے، جس سے جاپان میں شرح پیدائش میں اضافہ کرنے کا بنیادی مقصد حاصل کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں